ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پرکاش راج بولے، امتحان پہ بحث سے پہلے وزیراعظم اپنی ڈگری دکھائیں 

پرکاش راج بولے، امتحان پہ بحث سے پہلے وزیراعظم اپنی ڈگری دکھائیں 

Mon, 20 Jan 2020 20:39:44    S.O. News Service

نئی دہلی،20جنوری(آئی این ایس انڈیا)بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے امتحان پہ بحث پروگرام کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے پیر کو ٹویٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی سے اپنی ڈگری دکھانے کو کہا ہے۔پرکاش راج نے کہا کہ امتحان پہ بحث کرنے سے پہلے  مودی اپنی ڈگری کے کاغذ دکھائیں۔

دراصل، پیر کو پی ایم مودی نے طالب علموں سے امتحان پہ بحث کی۔اس دوران انہوں نے بورڈ ایگزام میں بیٹھنے کو تیار طالب علموں کے سوالات کا جواب دیا۔ بتا دیں کہ دسویں اور بارہویں کے بورڈ کے امتحان شروع ہونے والے ہیں، اس کو لے کر پی ایم مودی نے طالب علموں کو دباؤسے آزاد ہوکر امتحان میں بیٹھنے کا مشورہ دیا تھا۔
 


Share: